30سال اقتدار میں رہنے والے کس منہ سے ڈیڑھ سال کا حساب مانگ رہے ہیں طاہر اقبال چودھری‘رائے ظہور احمد کھرل

30سال اقتدار میں رہنے والے کس منہ سے ڈیڑھ سال کا حساب مانگ رہے ہیں طاہر اقبال ...

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن قومی اسمبلی طاہر اقبا ل چوہدری, رکن صوبائی اسمبلی رائے ظہور احمد کھرل نے کہا ہے کہ کس قدر مضحکہ خیز بات ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے(بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

رہنما اپنے تیس سال کے دور حکومت کا حساب دینے کو تیار نہیں ہے اور عمران خان سے ڈیڑھ سال کا حساب مانگ رہے ہیں پاکستان کے ہر ادارے کو جس طرح باپ کی جاگیر سمجھکر کر استعمال کیا گیا وہ اس ملک کی تاریخ کا حصہ ہے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے کہا کہ لندن میں بیٹھ کر ملکی حالات پر پریشان ہونے والے آئیں جیلیں بھگتیں لوٹی ہوئی دولت واپس کریں پھر بات کریں ان کے رہنما بتائیں پورے پاکستان میں اپنے 30 سالہ دور حکومت میں کتنے فیصد لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا یا پانی کے ذخیرہ کے لئے کتنے ڈیم بنائے ہسپتالوں کے ایک ایک بیڈ پر پر چار مریض کیوں تھے ان کے رہنماؤں کی اسٹیل ملز, شوگر ملز اور ایئر لائنز اربوں کما رہی ہیں ہماری قومی ایئرلائنز سٹیل ملز کیوں برباد ہوئیں ریلوے کو کس نے برباد کیا پولیس, کسٹم اعلی عدالتیں, ایف آئی اے, اور تمام اداروں کو ذاتی بنا کر ان سے ناجائز کام لیتے رہے کس قدر شرمناک بات ہے کہ ڈی سی اور ڈی پی اوز کی پوسٹنگ اور ٹرانسفر وزیراعلی کا میٹرک پاس بیٹا کرتا رہا ہے آج یہ عمران خان میں پر تنقید کررہے ہیں شاہد خاقان خان عباسی اور احسن اقبال کو آج کراچی کا دکھ ستارہا ہے اور کہہ رہے ہیں کہ اسے لاہور سے بھی زیادہ شاندار بنائیں گے ان کے رہنما بتائیں کہ 30 سال تک کراچی کیوں یاد نہیں آیا آج پیٹ میں کراچی کی ترقی کے مروڑ اٹھ رہے ہیں ان لوگوں نے کاٹن ایریاز میں شوگر ملز لگا کر ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہوسکتا ہے یہ احتساب سے بچ جائیں لیکن انہیں اپنے جرائم اور کرپشن کی سزا ضرور ملے گی۔

ظہور احمد کھرل

مزید : ملتان صفحہ آخر