عورتوں پر تشدد پاکستان ہی نہیں‘ دنیا بھر کا مسئلہ‘ صوبائی وزیر عا شیفہ فتیانہ

عورتوں پر تشدد پاکستان ہی نہیں‘ دنیا بھر کا مسئلہ‘ صوبائی وزیر عا شیفہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب خواتین کو معاشی ترقی کے دھارے میں شامل کرنے بارے عملی اقدامات کررہی ہے۔ آئین پاکستان میں عورت مرد کے حقوق برابر ہیں۔ ان دفعات میں آرٹیکل 24(افراد کے قانونی تحفظ کا حق)، آرٹیکل 8(بنیادی حق)، آرٹیکل(بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

25(قانون کے سامنے برابری)، آرٹیکل27(صنف کی بنیادپرامتیازنہ کئے جانے کا حق)،آرٹیکل 34(عورتوں کا قومی زندگی میں مکمل شمولیت کا حق) شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے وومن ڈویلپمنٹ عاشیفہ ریاض فتیانہ نے وومن یونیورسٹی میں قومی بیانیہ برائے امن و رواداری دختران پاکستان ویژن 2020-21کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عورتوں پر تشدد اور امتیازی سلوک پاکستان میں نہیں دنیا بھر میں ایک تشویشناک مسئلہ ہے۔ اس سے نہ صرف عورتوں کے بنیادی حقوق پامال ہوتے ہیں بلکہ معاشرے میں ان کا کردار محدود ہوکر رہ جاتا ہے۔ عورتوں کی انصاف تک رسائی کو تقویت دینا خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں عورتوں کے حقوق بارے قوانین موجود ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان قوانین بارے آگاہی دی جائے اور عمل درآمد پر اضافہ کیا جائے۔ پاکستان میں عورتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے قانون سازی میں خاصی پیش رفت کی گئی ہے۔ جس کے تحت تیزاب گردی، جبری شادی اور غیرت کے نام پر قتل کو مجرمانہ افعال قرار دیا گیا ہے۔ کام کرنے کی جگہوں پر عورتوں کو ہراساں کئے جانے کی روک تھام کا قانون اور عورتوں پر تشدد کے خلاف پنجاب کا قانون بھی قابلِ ذکر ہے۔ علاوہ ازیں حکومت تشدد کی شکار خواتین کے لئے قانونی مدد کے انتظامات بھی کرتی ہے۔صوبائی وزیر عاشیفہ ریاض فتیانہ نے کہا کہ اچھی نسل کی پرورش میں خواتین کا کلیدی کردار ہے۔ بہترین معاشرے کی بنیاد کے لئے نسل نو کی پرورش پر توجہ دینا ہوگی۔ اس طرح کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کو کامیاب بنانے میں بھی خواتین کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ اسلام نے عورتوں کو تمام حقوق 14سو سال پہلے دے دئیے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ وومن ڈویلپمنٹ، ملتان یونیورسٹی برائے خواتین میں ڈے کئیر سنٹر بھی قائم کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس موقع پر کشمیر کی خواتین کی جرأت اور بہادری کو بھی سلام پیش کرتی ہوں جو ظالم بھارت کے سامنے سیسہ پلائی کی دیوار بنی ہوئی ہیں۔ وائس چانسلر وومن یونیورسٹی ڈاکٹر عظمی قریشی نے کہا کہ محکمہ وومن ڈویلپمنٹ اور وومن یونیورسٹی ملتان کے مابین ایم او یو سائن کیا جارہا ہے جس کے تحت یونیورسٹی کی طلباء کو مختلف ٹریننگز بھی کروائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں مختلف ترقیاتی سکیمیں جاری ہیں جن میں متعدد تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ یونیورسٹی میں تدریسی نظام کے ساتھ ساتھ طالبات کی استعداد کار میں اضافے اور ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی خاصی توجہ دی جاتی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عصمت ناز، صدر پازیٹو پاکستان عمیر رضا، چیئرمین پازیٹو پاکستان عابد اقبال اور دیگر افراد بھی موجود تھے جبکہ تقریب میں اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں مہمانوں میں سوینئربھی تقسیم کئے گئے۔
صوبائی وزیر