اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں 11مارچ سے ادبی ثقافتی میلہ شروع

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں 11مارچ سے ادبی ثقافتی میلہ شروع

  



بہاولپور(بیورورپورٹ)اسلامیہ یونیورسٹی کاشاندارادبی میلہ ایک نئی تاریخ رقم کریگا اورخطے کی تاریخ وتہذیب‘فن وثقافت اورشعرو ادب کومقامی وبین الاقوامی سطح پراجاگر کریگا میلہ کے انتظامات کوحتمی شکل دیدی گئی ہے ان خیالات کااظہاروائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی(بقیہ نمبر49صفحہ7پر)

بہاول پور انجینئرپروفیسر ڈاکٹراطہرمحبوب نے ادبی میلے کی تنظیمی کمیٹی کے چیرمین سیدتابش الوری اورصدر بہاول پورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جاویداقبال چوہدری نے پریس بریفنگ میں بتائی انہوں نے کہاکہ ادبی ثقافتی میلہ 11 سے 12 مارچ کودودن جاری رہے گا جس میں بہاول پور کے علاوہ ملک بھرسے نامورشعراء‘ ادیب‘ دانشور‘قاری‘ نعت خوان اورگلوکار حصہ لیں گے میلہ کامقصد بہالو پورکے شہریوں کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے ہزاروں طلبہ وطالبات کے لئے تربیت آگاہی اورمثبت تفریح کے مواقع فراہم کرناہے بہاول پورمیں ایک عرصہ سے کوئی بڑاادبی ثقافتی پروگرام نہیں ہوا یہ میلہ اس جمودکوتوڑے گا انہوں نے بتایا کہ میلہ کاایک اہم پروگرام 12 مارچ کوآل پاکستان مشاعرہ ہوگا جس میں اردوسرائیکی اورپنجابی کے مشہورشعراء حصہ لیں گے سیمینارصوفی میوزیکل نائٹ تقریری مقابلہ‘بیت بازی‘ محفل قرات ونعت‘کتابوں کی نمائش‘آرٹس اورمصوری کی نمائش پھولوں کی نمائش اوردوسری سرگرمیاں میلے کے اہم فیچر ہونگے میلے کے تمام پروگرام یونیورسٹی کے بغدادالجدید کیمپس میں ہونگے چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری بہاول پور‘ضلعی انتظامیہ ڈائریکوریٹ آف انفارمیشن بہاول پور پریس کلب بہاول پور پاکستان ہارٹی کلچر اتھارٹی ڈی ایچ اے آرٹس کونسل اوردیگر تعلیمی وسماجی ادارے میلہ کے انعقاد میں تعاون کررہے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر