کمشنر ڈیرہ کا چڑیا گھر سمیت شہر کے مختلف مقامات کا دورہ

کمشنر ڈیرہ کا چڑیا گھر سمیت شہر کے مختلف مقامات کا دورہ

  



ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ‘ سٹی رپورٹر) کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے چڑیا گھر سمیت شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید اور دیگر افسران ہمراہ تھے.کمشنرنے چڑیا گھر کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی تفریح کے حامل (بقیہ نمبر47صفحہ7پر)

مزید پرندے اور جانور چریا گھر لائے جائیں گے جس کیلئے انتظامیہ سفارشات پیش کرے کمشنر نے پرندوں اور جانوروں کے گھروں کی کلر سکیم تبدیل کرکے نظارہ واضح کرنے کے احکامات جاری کئے انہوں نے ٹف ٹائلز کا لیول درست کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔شجرکاری اور صفائی کا معیار بہتر کیا جائے۔کمشنر نے معائنہ کے وقت بندر کے شاپر کھانے اور کیج میں پلاسٹک لفافوں کی موجودگی پر متعلقہ کیٹل اٹینڈنٹ پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر پنجرہ کی صفائی کے احکامات جاری کیے۔کمشنر نے کہا کہ لوگوں کو آگاہی دی جائے کہ چڑیا گھر بالخصوص جانوروں اور پرندوں کے پنجروں میں پلاسٹک نہ پھینکیں۔پلاسٹک پرندوں اور جانوروں کیلئے مہلک ہے۔کمشنرنے جھیل کے گندے پانی کی صفائی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔کمشنر نے چوک چورہٹہ کے معائنہ کے دوران لنگر خانہ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مانکا کینال کے کناروں پر بنچز،جھولے،سلائیڈنگ اور تفریحی سامان کی تنصیب کا بھی جائزہ لیا۔کمشنر نے بس سٹینڈ کے نزدیک ملحقہ 80کنال رقبہ پر جنرل پارک کی تیاری کا جائزہ لیا. انہوں نے جوگنگ ٹریک کے ساتھ کنٹین قائم کرنے کے معاملات کا جائزہ لیا کمشنر ڈیرہ غازی نسیم صادق نے ہاوسنگ کالونیوں میں گرین بیلٹس کی جگہوں پر سکول،کالجز اور دیگر عمارتوں کا نوٹس لے لیا۔تعمیراتی کام پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے فاٹا افسران کو سروے کرنے اور تجاوزات پر نشانات لگاکر بارہ گھنٹے کے اندر رپورٹ پیش کرنے کے ساتھ ہر قسم کی تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کے احکامات جاری کردئیے۔انہوں نے یہ احکامات پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیے۔ڈائریکٹر فاٹا طاہر جاوید،اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ اور دیگر افسران شریک تھے کمشنر نے ہاؤسنگ کالونیوں خیابان سرور،ماڈل ٹاؤن اور فورٹ منرو میں کمرشل پلاٹ اور کمرشل سڑکوں کی بھی منظوری دے دی۔شہری رجوع کرکے کمرشل سرگرمیاں شروع کرسکتے ہیں۔ ڈیرہ غازی خان شہر کی کیٹل منڈی کو فوری طور پر شہر سے باہر منتقل کیا جائیگا۔مویشی پال اور خریدار کو مستفید کرنے کیلئے ایکو مارکیٹ متعارف کرانا ہوگی۔کمشنر نسیم صادق نے کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ مویشی پال اور خریدار باہر سے آتے ہیں۔ان کے گھروں کے نزدیک روایتی منڈی کا نظام بحال کرنے سے مویشی پال اور خریدار پر معاشی بوجھ کم ہوگا وہ پیدل مویشی لے کر آسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جانوروں کے نیچرل سیل پوائنٹس بڑھانے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ شہر میں جانور پیدا ہوتے ہیں اور نہ ہی پالا جاتا ہے۔مویشی زیادہ تر دیہی علاقوں سے لائے جاتے ہیں اس لئے ان کے گھروں کے نزدیک منڈیوں کے قیام کیلئے کوشش کرنی ہوگی۔کمشنر نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تونسہ بائی پاس روڈ اور دیگر مجوزہ جگہوں کا معائنہ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کی زیر صدارت برڈ ہیزرٹ سے متعلق ویڈیو لنک کانفرنس میں شرکت کی ہوائی سفر محفوظ بنانے کیلئے ائیر پورٹ کے نزدیک پرندوں کی نقل و حرکت کو روکنے کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے جس کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ویڈیو لنک کانفرنس میں ڈویژنل انتظامیہ کو ٹاسک دیدیئے۔کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان ائیرپورٹ اور دیگر حساس علاقوں میں پرندوں کے ٹکرانے سے ہوائی جہاز اور دیگر طیاروں کو حادثات سے بچانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق سے ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی شہزاد مگسی سمیت سائلین نے ملاقات کی۔کمشنر نسیم صادق نے ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی شہزاد مگسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کی کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور خوف وہراس کی شکایات کم کرنے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں کے رویوں میں تبدیلی لانا ہوگی۔تاجر برادری کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیائے خوردونوش کی خرید و فروخت کیلئے رہنمائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ناقص،ملاوٹ شدہ اور مضرصحت اشیاء کے ذریعے انسانی صحت سے کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھے۔کمشنر نے سائلین کے مسائل سنتے ہوئے تحریری اور زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کئے۔

دورہ

مزید : ملتان صفحہ آخر