بھارت میں مسلمانوں کیساتھ جاری ناروا سلوک پر دنیا آنکھیں کھولے: اسد قیصر

بھارت میں مسلمانوں کیساتھ جاری ناروا سلوک پر دنیا آنکھیں کھولے: اسد قیصر

  



اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ شہریت بل کے بعد جو کچھ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہورہا ہے اس پر دنیا آنکھیں کھولے،کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے،انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیر کے مسئلے پر خاموش ہیں،روس کے بعد امریکہ کے نکلنے پر بھی افغانستان جنگ و جدل کا شکار ہوجانے کا خدشہ ہے، افغان اپنا مسئلہ خود حل کریں ہم سہولت کار کا کردار(بقیہ نمبر51صفحہ7پر)

ادا کریں گے۔ یوم دولت مشترکہ سیمینار سے سپیکر اسد قیصر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لندن اعلامیہ کو ستر سال ہوگئے جمہوریت اس اعلامیہ کے بعد مضبوط ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس دنیا کیلئے ایک بڑا خطرہ بن چکا ہے،اسلاموفوبیا انسانی حقوق کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔ سپیکر نے کہاکہ کشمیر میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، بین الاقوامی برادری کے اس فورم سے مسئلہ کشمیر پر توجہ دلانا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جمعرات سے زراعت پر پارلیمینٹ میں بحث کرانے جارہے ہیں،جس کا مقصد آئندہ بجٹ میں کسان دوست پالیسی لانا ہے۔انہوں نے کہاکہ طالبان امریکہ معاہدے پر17مارچ سے بحث کرانے جارہے ہیں جبکہ ماہرین امور افغان کو بحث کیلئے بلارہے ہیں۔

اسد قیصر

مزید : ملتان صفحہ آخر /صفحہ آخر