مصطفو ی سٹوڈنٹ موومنٹ کے نائب صدر راؤ فرحان بورے والا میں سپرد خاک‘ نمازجنازہ میں اہم شخصیات اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت

مصطفو ی سٹوڈنٹ موومنٹ کے نائب صدر راؤ فرحان بورے والا میں سپرد خاک‘ ...

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بوریوالہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے نائب صدر راؤ فرحان کو بوریوالہ شاہ زکریا قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں (بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

مرکزی صدر ایم ایس ایم چوہدری عرفان یوسف،مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ایس ایم چوہدری ضلج انقلابی سیکرٹری،سوشل میڈیا ہیڈ ایم ایس ایم سیدفراز ہاشمی، عمران بھٹی صدر ایم ایس ایم جنوبی پنجاب، میر احسن منیر صدر ایم ایس ایم کشمیر و ناردرن زون،سابق مرکزی سیکرٹری جنرل رانا تجمل حسین سمیت ہزاروں کارکنان ایم ایس ایم اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔نماز جنازہ کے موقع پر انتہائی رقت انگیز مناظر دیکھنے کو آئے،اس موقع پر ہر آنکھ اشک بار تھی۔شہید راؤ فرحان کو ان کی وصیت کے مطابق ایم ایس ایم کے پرچم میں دفن کر دیا گیا۔مرکزی صدر ایم ایس ایم چوہدری عرفان یوسف اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ راؤ فرحان کا خلا کبھی پورا نہیں ہوپائے گا۔

شرکت

مزید : ملتان صفحہ آخر