غیر قانونی ٹیلی فون ایکسچینج بنا کر لوٹ مار‘ مقدمہ کی سماعت 25مارچ تک ملتوی

غیر قانونی ٹیلی فون ایکسچینج بنا کر لوٹ مار‘ مقدمہ کی سماعت 25مارچ تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے غیر قانونی ٹیلی فون ایکسچینج بنا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مقدمہ کی سماعت 25 مارچ تک ملتوی کردی ہے(بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

۔ اس موقع پر انسپکٹر اور سب انسپکٹرز سمیت دیگر پولیس اہلکار بطور گواہ پیش ہوئے اور مال مقدمہ پیش کیا گیا اور وکیل کی عدم دستیابی پر سماعت ملتوی کردی گئی۔یاد رہے کہ اس مقدمہ میں بارہا نوٹسز کے باوجود بطور گواہ پیش نہ ہونے پر ڈی ایس پی،2 انسپکٹرز ایک ایس ایچ او سمیت 7 پولیس اہکاروں کے بلاضمانت گرفتاری وارنٹ جاری ہوئے تھے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ پرانی کوتوالی کے مطابق پولیس نے مخبر کی اطلاع پر ریڈ کیا جس میں ملزمان نثار خان، محمد عرفان، عبدالرشید، ارشد حسین اور محمد شہباز کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے سینکڑوں کی تعداد میں موبائل سمز اور الیکٹرانک آلات برآمد ہوئے۔ ملزمان الیکٹرونک کرائم میں ملوث پائے گئے تھے جس پر ڈی ایس پی عبدالرحیم کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف غیرقانونی طور پر ٹیلی فون ایکسچینج بنا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ 11 دسمبر 2015 میں درج کیا گیا تھا۔
ملتوی