ستر برس میں جو پلاننگ نہ ہو سکی اسکی ذمہ دار حکومت نہیں،زرتاج گل

ستر برس میں جو پلاننگ نہ ہو سکی اسکی ذمہ دار حکومت نہیں،زرتاج گل

  



اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا ہے کہ تمام بڑے شہروں میں ماسٹر پلان فیل ہو گئے ہیں،ستر سالوں میں جو پلاننگ نہیں ہوسکی ذمہ داری ہماری حکومت (بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

نہیں ہے۔ گلوبل ڈویلپمنٹ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی لیڈر شپ میں برطانیہ سے تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔ پاکستان برطانیہ کیساتھ بہترین اور مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے۔ پوری دنیا اس وقت کرونا وائرس سے پریشان ہے،حکومتی بہترین اقدامات سے پاکستان میں ابھی تک کرونا وائرس کنٹرول ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت نئی ضرور ہے لیکن پڑھی لکھے اور اہل لوگوں پر مشتمل ہے۔ تمام وزراء ماحولیاتی مسائل پر گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ گلوبل وارمنگ میں پاکستان کا کردار بہت کم ہے۔معزز مہمانوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سائنسدانوں کی جدید تحقیق سے حکومت کو کافی فائد ہ ہوتاہے،آپ اسکے علاوہ ٹورزم،ہیلتھ اور ایگریکلچر کے شعبہ میں پاکستان کی مدد کر سکتے ہیں۔ بڑے شہروں میں ماسٹر پلان فیل ہو گئے۔بڑے شہروں میں بہت زیادہ قبضہ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ستر سالوں میں جو پلاننگ نہیں اسکی ذمہ داری ہماری حکومت نہیں ہیبہار کی شجرکاری ہو جانے دیں میں آپکے ساتھ چلوں گی، موقع پر جاکر دیکھیں گے کتنے پودے موجودکتنے ختم ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں ابھی گراؤنڈ واٹر کے اوپر کام کرنا ہو گا پانی پر کوئی ٹیکس اور ریگولیشن نہیں ہے۔

زرتاج گل

مزید : ملتان صفحہ آخر