میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں کریک ڈاؤن‘ 720بجلی چوروں کا گھیرا تنگ

میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں کریک ڈاؤن‘ 720بجلی چوروں کا گھیرا تنگ

  



ملتان (نیوز رپورٹر) میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک ہفتہ میں 720بجلی چورپکڑلئے۔8لاکھ40ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پرایک کروڑ31لا کھ76ہزار روپے جرمانہ عائدکیاگیا۔ یکم تا7مارچ 2020?ء کے دوران ملتان میں 107گھریلو،کمرشل، صنعتی، ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو 115357یونٹس چوری (بقیہ نمبر53صفحہ7پر)

کرنے پر2269515 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ڈی جی خان میں 105 گھریلو،کمرشل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو121650یونٹس چوری کرنے پر1611425روپے جرمانہ اور28مقدمات درج،وہاڑی میں 62گھریلو،کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو109908یونٹس چوری کرنے پر 1422308 روپے جرمانہ،بہاولپور میں 73گھریلواورکمرشل صارفین کو103504یونٹس چوری کرنے پر 1865364روپے جرمانہ، ساہیوال میں 95 گھریلواورکمرشل صارفین کو68644یونٹس چوری کرنے پر994746روپے جرمانہ، رحیم یار خان میں 65گھریلو اورکمرشل صارفین کو62570 یونٹس چوری کرنے پر1112400روپے جرمانہ اور6 مقدمات درج،مظفر گڑھ میں 82گھریلواورکمرشل صارفین کو112109یونٹس چوری کرنے پر1282456 روپے جرمانہ اور 7 مقدمات درج،بہاولنگر میں 56 گھریلو،کمرشل اور صنعتی صارفین کو49982 یونٹس چوری کرنے پر943479روپے جرمانہ اور ایک ایف آئی آر درج جبکہ خانیوال میں 74 گھریلو،کمرشل، صنعتی اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو96394یونٹس چوری کرنے پر1674654 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

گھیرا تنگ

مزید : ملتان صفحہ آخر