غلط انجکشن سے 8ماہ کی بچی جاں بحق‘ ورثا کا اتائی کیخلاف احتجاج

غلط انجکشن سے 8ماہ کی بچی جاں بحق‘ ورثا کا اتائی کیخلاف احتجاج

  



رحیم یار خان (بیورورپورٹ)معمولی بخار میں مبتلا 8ماہ کی کمسن بچی کو اتائی ڈاکٹر نے غلط انجکشن لگا دیا‘ ری ایکشن کرجانے پر بچی کی موت واقع ہوگئی تفصیل کے مطابق تھانہ اقبال آباد کی حدود بدلی شریف کی رہائشی 8ماہ کی کمسن کائنات بی بی کو ورثاء معمولی بخار مبتلا ہونے پر اسی علاقہ میں واقع کلینک پر لے گئے جہاں اتائی ڈاکٹر محمدحبیب نے اسے انجکشن لگادیا‘ غلط انجکشن (بقیہ نمبر54صفحہ7پر)

لگنے کے باعث ری ایکشن کرگیا۔ حالت بگری جانے پر اتائی ڈاکٹر نے ہسپتال منتقل کرنے کا کہہ کر کلینک بند کرکے فرار ہوگیا۔ کائنات بی بی کی اسی دوران ہسپتال منتقلی سے پہلے ہی موت واقع ہوگئی۔ ورثاء نے اتائی ڈاکٹر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی علی شہزاد اور محکمہ ہیلتھ اور پولیس کے اعلیٰ افسران سے اتائی ڈاکٹر محمدحبیب کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ورثا

مزید : ملتان صفحہ آخر