لندن میں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان پر نقاب پوش افراد کا حملہ ،شدید زخمی

لندن میں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان پر نقاب پوش افراد کا حملہ ،شدید ...
لندن میں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان پر نقاب پوش افراد کا حملہ ،شدید زخمی

  



لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )لندن میں سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان پر نقاب پوش افراد کا قاتلانہ حملہ، سر چہرے اور سینے پر چوٹیں علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کےمطابق لندن میں مقیم پاکستان مسلم لیگ نواز کے قاید میاں محمد نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان پر نا معلوم افراد نے حملہ کر کے انھیں شدید زخمی کر دیا ہے ۔ڈاکٹر عدنان کے سر ،چہرے اور سینے پر گہری چوٹیں آئیں ہیں اور انھیں فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حملے کی اطلاع ملتے ہی ن لیگ کے مقامی رہنما اور ورکر ہسپتال کے باہر جمع ہو گئے ہیں جبکہ پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے

حملہ آوروں نے ڈاکٹر عدنان کو نیچے گرا کر ٹانگیں ماریں اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا،ڈاکٹر عدنان پر جس وقت حملہ کیا گیا اس وقت وہ شام کی واک کر رہے تھے ۔اس سے قبل ڈاکٹر عدنان کو کی مرتبہ دھمکی آمیز کالز بھی آ چکی ہیں جبکہ لندن میں نواز شریف کے گھر کے باہر کئی مرتبہ احتجاج اور لڑائی جھگڑے کے واقعات رونما ہوچکے ہیں

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی