پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں ریکارڈکمی حج کرایہ آدھا کرنے کا مطالبہ

پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں ریکارڈکمی حج کرایہ آدھا کرنے کا مطالبہ

  



لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)ہوپ نے حج کرایہ آدھا کرنے کا مطالبہ کر دیا۔64ڈالرز فی بیر ل قیمت والا پٹرول 32ڈالر فی بیرل پر آگیا۔ائیر لائز نے 64ڈالر پر حج کرایہ ایک لاکھ 40ہزار زبردستی طے کروایا۔اب پیٹرول کی قیمت 30ڈالر کم ہوگئی ہے حج کرایہ بھی آدھا کیا جائے چیئرمین ہوپ شاہد رفیق نے وزیر اعظم پاکستان سے درخواست کی ہے کہ حج کرایہ کم کرانے میں کردار ادا کریں سرکاری حج مزید ًسستا ہوسکتا ہے پرائیویٹ سکیم کا حج بھی سستا ہوسکتا ہے اگر حکومت حج کرائے کم کرائے۔مرکزی چیئرمین ہوپ نے پرائیویٹ حج سکیم کے لیے SPAکے حوالے سے ہونے والے مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ایڈیشنل سیکرٹری اور سینئر جوائنٹ سیکرٹری کے کردار کی تعر یف کی مرکزی چیئرمین ہوپ نے کہا وزارت مذہبی امور کے حج 2020ء کی تیاریوں کے حوالے سے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں وزارت سعودیہ کی طرف سے ملنے والا سارا حج کوٹہ پرائیویٹ سکیم کو دے یا 2013ء کو ہوپ اور وزارت کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی روشنی میں کاٹا گیا کوٹہ بحال کیا جائے 50والوں کا کوٹہ دوبسوں کا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ نئی کمپنیوں کو کوٹہ دینے کے خلاف نہیں ہیں 2006ء کو بنائے گئے کرائٹیریا پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ضرورت ہے مرکزی چیئرمین نے کہا سرکار ی حج سکیم کی طرح پرائیویٹ سکیم کے لیے بھی ریال کی قیمت 41روپے 50پیسے فکس کردی جائے انہوں نے MISسسٹم کھولنے کا خیر مقدم کیا اور ای حج فوری کھولنے کی درخواست کی انہوں نے کہا RLفوری دیئے جائیں تاکہ ہم اپنی تیاری جلد مکمل کرسکیں۔

ریکارڈ کمی

مزید : صفحہ آخر