ان ہاؤس تبدیلی اپوزیشن کا کبھی پورا نہ ہونیوالا خواب،گورنر پنجاب

ان ہاؤس تبدیلی اپوزیشن کا کبھی پورا نہ ہونیوالا خواب،گورنر پنجاب

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) گور نر ہاؤس لاہور میں عبد العلیم خان،تحر یک انصاف کے ایم این اے چوہدری طاہر اقبال سمیت دیگر وفود نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات کی۔اس موقع پر گور نر پنجاب نے کہاکہ مولانا فضل الر حمن اور پیپلزپارٹی اب 2023کے انتخابات کا انتظار کر یں ہم کسی احتجاج اور مارچ سے جانیوالے نہیں۔مولانا فضل الر حمن کے پہلے مارچ سے کوئی تبدیلی آئی نہ اب ان کے کسی احتجاج سے حکومت خوفزدہ ہوگی۔ ان ہاؤس تبدیلی اپوزیشن کا کبھی پورا نہ ہونیوالا خواب ہے۔انہوں نے کہا کہ جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع پاکستانی معیشت کیلئے یورپی یونین کا بہت بڑ اتحفہ ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ہر گزرتے دن کیساتھ مضبوط اور مستحکم ہو رہا ہے ان حالات میں ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نے کی کوشش کر نیوالے ملک اور عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے اپوزیشن احتجاج کا شوق پورا کر لیں انکو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا۔بعدازں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے خلاف آپر یشن میں پاک افواج کے کر نل مجیب الر حمن کو شہادت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب افواج پاکستان کیساتھ ہیں اور شہیدکر نل مجیب الر حمن کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شر یک ہیں۔

گورنر پنجاب

مزید : صفحہ آخر