حکومت پاسکو اور صوبوں کو 87لاکھ 50ہزار ٹن گندم خریدنے کی ہدایت

حکومت پاسکو اور صوبوں کو 87لاکھ 50ہزار ٹن گندم خریدنے کی ہدایت

  



اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر غذائی تحفظ وتحقیق مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں 22لاکھ ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے، سندھ 15مارچ سے گندم کی خریداری کا عمل شروع کرے گا، صوبوں اور پاسکو کو 87لاکھ 50ہزار ٹن گندم خریداری بروقت کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے متوقع خراب موسم کی وجہ سے گندم کی فصل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے،گزشتہ روز غذائی تحفظ اورتحقیق کے وزیر خسرو بختیار کی زیرصدارت گندم کی خریداری سے متعلق جائزہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گندم کی امدادی قیمت1365سے بڑھا کر1400روپے فی 40 کلوگرام کرنے کی تجویز ی گئی،اس کی حتمی منظوری کیلئے ای سی سی کوسفارش کی جائے گی،پولٹری سیکٹر کو فیلڈ کیلئے گندم کی فراہمی پر پابندی لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر خسرو بختیار نے گندم کی مقامی ضروریات پورا کرنے کیلئے دستیاب ذخیرے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

خسرو بختیار

مزید : صفحہ آخر