محسن ڈاور، علی وزیرافغان حکومت کے خصوصی ہیلی کاپٹر پر کابل روانہ

محسن ڈاور، علی وزیرافغان حکومت کے خصوصی ہیلی کاپٹر پر کابل روانہ

  



 اسلام آباد(آئی این پی) پختون تحفظ موومنٹ کے سربراہ اور اراکین قومی اسمبلی محسن ڈاور اور علی وزیر کو افغان حکومت نے کابل لے جانے کے لیے خصوصی مہمان کا پرو ٹوکول دیا اور دونوں کو پاک افغان سرحد سے افغان نیشنل آرمی کے خصوصی ہیلی کاپٹر میں بٹھا کر کابل لے جایا گیا۔جہاں وہ افغان صدر اشرف غنی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز دونوں رہنما اسلام آباد سے غیر ملکی ایئر لائن کی پر واز آر۔کیو 928میں کابل جانے کے لیے سوار ہوئے تو دونوں کے نام بلیک لسٹ میں شامل ہونے کی وجہ سے ایف آئی اے کے حکام نے انہیں جہاز سے آف لوڈ کر کے واپس بھیج دیا تھا تاہم بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان کی ذاتی مداخلت پر قومی اسمبلی کے دونوں ارکان محسن ڈاور اور علی وزیر کو افغان صدر اشرف غنی کی حلف برادری تقریب میں شرکت کے لیے ایک بار کابل جانے کی اجازت دی گئی۔ دونوں رہنما سڑک کے راستے کابل روانہ ہوئے اور پاک افغان سرحد پرپہنچے۔پاک افغان سرحد پر افغان نیشنل آرمی کے افسران دونوں کوخصوصی پرو ٹوکول کے ساتھ اپنے ہیلی کاپٹر میں کابل لے گئے۔

کابل روانہ

مزید : صفحہ آخر