سینئر صحافی،دانشور،کالم نگار انوار حسین حقی میانوالی میں انتقال کر گئے

سینئر صحافی،دانشور،کالم نگار انوار حسین حقی میانوالی میں انتقال کر گئے

  



اسلام آباد /میانوالی(این این آئی)سینئر صحافی،دانشور،کالم نگار انوار حسین حقی پیر کو میانوالی میں انتقال کر گئے۔وہ کچھ عرصہ سے دل کے عارضہ میں مبتلا تھے انہیں طبیعت نا ساز ہونے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی داخل کرایا گیالیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ انہوں نے لواحقین میں ایک بیوہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے انوار حسین حقی کے انتقال پردکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافی انوار حسین حقی کی رحلت پردل رنجیدہ ہے،وہ اس وقت میرے ساتھ کھڑے ہوئے جب اکثر لوگ تحریک انصاف کو تضحیک کا نشانہ بنایا کرتے۔ انہوں نے کہاکہ نشیب و فراز کے اس سفر میں وہ ہمیشہ میرے اور تحریک انصاف کے شانہ بشانہ رہے۔ انہوں نے کہاکہ میری دعائیں اور ہمدردیاں انکے اہل خانہ کیساتھ ہیں۔سینئر صحافی، اردو ایڈیٹر ”این این آئی“محمد طارق ندیم سمیت دیگر سینئر صحافیوں اور صحافی تنظیموں نے سینئر صحافی انوار حسین حقی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

نوار حسین حقی

مزید : صفحہ آخر