برطانیہ کشمیریوں پر مظالم کیخلاف اپنا کردار ادا کرے، پرویز الٰہی

برطانیہ کشمیریوں پر مظالم کیخلاف اپنا کردار ادا کرے، پرویز الٰہی

  



لاہور (آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے برطانوی ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکرٹری مسٹر ٹام ڈی فونبلانکو کی ملاقات میں دونوں ممالک میں ارکان پارلیمنٹ کے وفود کے تبادلہ پر اتفاق کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ، حکومت پنجاب کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ اور ڈی جی پارلیمانی امور پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک بھی ملاقات میں موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے برطانوی فرنٹ سیکرٹری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازی اور عوامی حقوق کی آگاہی کے حوالے سے برطانیہ دوسرے ممالک کیلئے مثال ہے، پاکستان اور برطانیہ کا مثبت امیج اجاگر کرنے کیلئے دونوں ملکوں کے پارلیمنٹرینز کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ہم برطانیہ اور پاکستان میں تجارتی حجم کو دگنا کرنا چاہتے ہیں، پاکستانی برآمدات میں اضافے کیلئے برطانیہ اپنی منڈیاں مزید اوپن کرے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال پر عالمی برادری خصوصاً برطانیہ اپنا کردار ادا کرے۔

پرویز الٰہی

مزید : صفحہ آخر