بھارت، مودی نے اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ7خواتین کے سپرد کر دیا

بھارت، مودی نے اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ7خواتین کے سپرد کر دیا

  



نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ سات خواتین کے ہاتھوں میں سونپ دیا، جو اپنی زندگی کے یادگار لمحوں کو شیئر کریں گی۔مودی نے ٹوئٹ کیاکہ 'عالمی یوم خواتین پر مبارکباد!' ہم عورتوں کی طاقت اور ان کے احساس اور کامیابیوں کو سلام کرتے ہیں، جیسا کہ میں نے کچھ دن پہلے کہا تھا کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر میں سوشل میڈیا سے دور رہوں گا۔عالمی میڈیا کے مطابق مودی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ میں اس اتوار کو میں اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس- فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام، یو ٹیوب چھوڑنے پر غور کر رہا ہوں۔ آپ کو اس بارے میں معلومات دوں گا۔ جس کے بعد اگلے دن وزیر اعظم مودی نے بتایا کہ خواتین کے عالمی دن کو خاص بنانے کے لئے وہ اس ویمنز ڈے پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایسی خواتین کو سو نپیں گے جن کی زندگی اور کام ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

مودی

مزید : صفحہ آخر