ایل این جی ریفرنس، مفرور ملزم شاہد مظفرالاسلام باضابطہ اشتہاری قرار

ایل این جی ریفرنس، مفرور ملزم شاہد مظفرالاسلام باضابطہ اشتہاری قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (آئی این پی)قومی احتساب بیورو (نیب)نے ایل این جی ریفرنس میں مفرور ملزم شاہد مظفرالاسلام سے متعلق رپورٹ پیش کر د ی۔ پیر کو احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت کی۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش ہوئے دوران سماعت ان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیب کی جانب سے ابھی تک ضمنی ریفرنس پیش نہیں کیاگیا، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ریفرنس کی تیاری حتمی مراحل میں ہے، اگلی سماعت تک دائر کردیں گے۔دوران سماعت نیب تفتیشی افسر نے کیس میں مفرور ملزم سابق ایم ڈی پی ایس او شا ہد مظفر الاسلام سے متعلق عدالت کو آگاہ کہ سابق ایم ڈی پی ایس او اپنے کسی بھی پتے پر موجود نہیں، جس پر عدالت نے شاہد مظفرالاسلام کو باضابطہ طور پر اشتہاری قراردیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت یکم اپریل تک ملتو ی کر دی۔
شاہد مظفر اشتہاری

مزید :

صفحہ آخر -