7 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے

7 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے

  



لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے 7 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سکیورٹی II (سول سیکٹریٹ لاہور) ذوالفقار علی کو ایس ڈی پی او، سرور روڈ لاہور، تقرری کے منتظر ڈی ایس پی زاہد مجید کو پی ایچ پی پنجاب لاہور، تقرری کے منتظر ڈی ایس پی سید مختار حسین بخاری کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن I، انویسٹی گیشن برانچ، پنجاب لاہور جبکہ ایس ڈی پی او شورکورٹ جھنگ عزیز احمد، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز قصورامتیاز الرحمن، ڈی ایس پی لائسنسنگ اینڈ ہیڈکوارٹرز سی ٹی پی، ملتان،عطیہ ناہید اور ایس ڈی پی او تونسہ، ڈی جی خان آصف راشد کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب، لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

تبادلے

مزید : صفحہ آخر