کھڈیاں خاص،مٹی کا تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3افراد جاں بحق

کھڈیاں خاص،مٹی کا تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3افراد جاں بحق

  



کھڈیاں خاص(نمائندہ خصوصی) نواحی گاؤں دھالہ کلاں میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4افراد ملبے تلے دب گئے۔3جاں بحق 1 انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں دھالہ کلاں کے محنت کش مظفر علی اور اس کی بیٹی فائزہ، بھتیجی آمنہ اور بھابھی بشریٰ بی بی ڈھائیوں سے مویشیوں کے ڈھابے کیلئے خشک مٹی نکال رہے تھے کہ اچانک مٹی کا تودہ اوپر آن گرا جس سے 30سالہ بشریٰ بی بی، 6سالہ آمنہ اور 7سالہ فائزہ موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ مظفر علی کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

جاں بحق

مزید : صفحہ آخر