حکمران (ن) لیگ کے منصوبوں پر تختیاں لگا رہے ہیں،مریم اور نگزیب

حکمران (ن) لیگ کے منصوبوں پر تختیاں لگا رہے ہیں،مریم اور نگزیب

  



اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ حکمران جس نواز شریف کے منصوبوں پر آپ تختیاں لگا رہے ہیں اسی کی صحت پر سیاست کر رہے ہیں،نالائق اور بے حس حکومت نے آٹا اور چینی چوری کی، عوام کو کہتے ہیں گھبرانا نہیں ابھی اور چوری کرنی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ (ن)لیگ مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان نے بے نظیر پروگرام کا نام تبدیل کرکے احساس پروگرام رکھا۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان کو پچھلی حکومتوں کے منصوبوں پر تختی لگاتے شرم نہیں آتی۔ انہوں نے کہاکہ نا اہل وزیر اعظم نے آٹا اور چینی چوروں کو آس پاس بٹھایا ہوا ہے، عمران خان جب تقریر کرتے ہیں تو شرم بھی نہیں آتی۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ کبھی بارہ موسم بنا دیتے ہیں کبھی جغرافیہ بدل دیتے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیر اعظم نے کہا پچھلی حکومتوں نے مہنگی بجلی بنائی، کہتے ہیں اس وجہ سے سرکلر ڈیٹ بڑھا۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ سرکلر ڈیٹ کا بجلی کی کوسٹ آف پروڈکشن سے کوئی تعلق نہیں، سرکلر ڈیٹ 1933 بلین ہوچکا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہر مہینے سرکلر ڈیٹ اکتالیس اعشارہ پانچ فیصد بڑھ رہا ہے، اٹھارہ ماہ میں سرکلر ڈیٹ سات سو تینتیس بلین بڑھا۔ انہوں نے کہاکہ بتانا پڑے گا پندرہ ہزار ارب کا قرضہ کس کی جیب میں گیا، بتانا پڑے گا سات سو تینتیس بلین سرکلر ڈیٹ کا پیسہ کس کی جیب میں جا رہا ہے۔

مریم اورنگزیب

مزید : صفحہ آخر