جلالپور جٹاں تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم 4افراد جاں بحق،خاتون شدید زخمی

جلالپور جٹاں تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم 4افراد جاں بحق،خاتون شدید ...

  



جلالپورجٹاں (نامہ نگار)دو تیز رفتار موٹرسائیکلوں کے خونیں تصادم میں 3دوستوں سمیت 4افرادموقع پر ہی جاں بحق جبکہ خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کڑیانوالہ روڈ پر مرغی خانہ سٹاپ کے قریب جلالپورجٹاں محلہ اسلام گڑھ کے رہائشی موٹرسائیکل سوار تین دوست میر ارسلان، جمشیداور سبحان سامنے سے آنیوالے موٹرسائیکل سوار اسلم سے خوفناک طریقے سے ٹکرا گئے۔تصادم کے نتیجے میں تمام شدید زخمی ہوگئے،زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے میر ارسلان،سبحان اور جمشید اور محمد اسلم موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ متوفی محمد اسلم کی بہو صائمہ بی بی شدیدزخمی ہوگئی جسے ہسپتال منتقل کردیاگیا تاہم حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

موٹرسائیکل حادثہ

مزید : صفحہ آخر