ایف آئی اے سائبر کرائم ہیلپ کو فروری میں 787شکایات موصول

ایف آئی اے سائبر کرائم ہیلپ کو فروری میں 787شکایات موصول

  



اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیاء کی ہدایات کے تحت جنوری 2020میں ایک سائبر کرائم کی ہیلپ لائن 9911 قائم کی گئی۔یہ ہیلپ لائن سائبر کرائم سے متعلق عوام کی مشکلات کا ازالہ کرنے اور انہیں پیشہ ورانہ مدد فراہم کرنے کیلئے ایک آسان سہولت کے طور پر 24/7 کام کر رہی ہے۔ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کے مطابق رواں سال فروری میں کل 787شکایات موصول ہوئیں جن میں سے زیادہ تر کا تعلق معاشی دھوکہ دہی، بینکنگ سے متعلق فراڈ، آن لائن جابز اور آن لائن شاپنگ سے متعلق فراڈ، پورنوگرافی، بلیک میلنگ، گْستاخانہ مواد، جعلی فیس بْک پروفائلز، ہیکنگ اور ہراساں کئے جانے سے متعلق تھیں۔ 13 فیصد سے زائد خواتین نے اس ہیلپ لائن سے مدد اور رہنمائی حاصل کی۔ زیادہ تر کالز لاہور، اسلام آباد، کراچی، راولپنڈی اور ایبٹ آباد سے موصول ہوئیں۔

شکایات موصول

مزید : صفحہ آخر