محکمہ صحت میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جار ہی ہیں،ڈاکٹر ظفر مرزا

محکمہ صحت میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جار ہی ہیں،ڈاکٹر ظفر مرزا

  



اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ہے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ایجنڈے کے مطابق محکمہ صحت میں حقیقی معنوں میں تبدیلی لانی ہے،وزارت صحت کو ماڈل محکمہ صحت بنانا ہے، صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جار ہی ہیں، وزارت صحت میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ وزارت صحت کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ایجنڈے کے مطابق حقیقی معنوں میں تبدیلی لانی ہے، کسی بھی افسر کو عوامی مسائل نمٹانے میں تاخیر کی اجازت نہیں ہوگی، سائلین کے مسائل نمٹنانے کیلئے بروقت فائلوں کو نمٹانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جار ہی ہیں، وزارت صحت میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایاجائیگا۔

ظفر مرزا

مزید : صفحہ آخر