مفتی عبدالقوی نے بھی ”میرا جسم میری مرضی“کا نعرہ بلند کردیا

مفتی عبدالقوی نے بھی ”میرا جسم میری مرضی“کا نعرہ بلند کردیا

  



ملتان(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف علماء ومشائخ ونگ کے سربراہ اورمعروف عالم دین مفتی عبدالقوی نے بھی”میرا جسم میری مر ضی“کا نعرہ بلند کردیا۔یوٹیوب چینل پر اپنے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا تجارت کی طرح نکاح بھی باہمی رضا مندی سے کئے جانیو الے معا ہدے کی ایک شکل ہے، میں نے کچھ دن پہلے ایک بہت بڑے خاندان کی خاتون سے نکاح کیا ہے، لیکن فی الحال باہمی رضا مندی کے تحت اسے راز رکھوں گا۔مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا اسلام میں دل توڑنا حرام جبکہ تہذیب وتمدن کا احترام واجب قراردیا گیا ہے۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے ایک اہم رکن قومی اسمبلی کا خفیہ نکاح پڑھوانے کی بھی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ جہاں بھی پسند کی شادی کی جائے تو خاتون کو بھی طلاق کا حق دینا چاہیے، آج کا مُلا حقوق العباد ادا کرتا ہے، نہ اتحاد واتفاق۔ میرے نزدیک ہر کلمہ گو خواہ وہ اسماعیلی ہو،بوہروی، وہ مجھ سے بہتر مسلمان ہے۔

مفتی قوی

مزید : صفحہ آخر