گرین ٹاؤن میں باپ بیٹا اور بیٹیوں کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج

گرین ٹاؤن میں باپ بیٹا اور بیٹیوں کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (کرائم رپورٹر) گرین ٹاون میں باپ،بیٹا اور دو بیٹیوں کی ہلاکتوں کا مقدمہ گرین ٹاون پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف در ج کرلیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ مقتول کی بیٹی عروہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق گرین ٹاون کے علاقے پنجاب کوآپریٹو سو سائٹی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گھر میں گھس کر فائر نگ کرکے باپ اسحاق بیٹاابوذرسمیت دو بیٹیوں خنصہ اور عاطقہ کو قتل کر دیا تھا جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے بیٹی عروہ اسحاق بھی زخمی ہوگئی تھی۔ زخمی عروہ کو ہسپتال داخل کروادیا گیا جہاں پولیس نے عروہ کی مدعیت میں نا معلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق مقتول اسحاق کی بیگم کوٹ میں قتل کی دیرینہ دشمنی چل رہی تھی،مقتول قتل کے الزام میں جیل بھی کاٹ چکا تھا۔ گزشتہ روز انویسٹی گیشن ٹیم نے قتل گاہ کا جائزہ لیا اور کچھ شواہد اکٹھے کیے اس کے علاوہ گھر میں موجو د اور اردگر د گھروں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کی گئی جس کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔قتل گاہ سے پولیس کوحاصل ہونیوالے فنگر پرنٹس کی شنا خت کیلئے نادرا سے مدد حاصل کی جارہی ہے۔پولیس نے پوسٹمارٹم مکمل ہونے کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردیں۔
مقدمہ درج

مزید :

صفحہ آخر -