ٹریفک جام معاملے کا حل ضروری،ہائیکورٹ،کیس پرپی ایس ایل میچز کے بعد کارروائی کا فیصلہ

ٹریفک جام معاملے کا حل ضروری،ہائیکورٹ،کیس پرپی ایس ایل میچز کے بعد کارروائی ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سی ٹی او لاہور کو پی ایس ایل میچز کے دوران ٹریفک روانی کوبحال رکھنے کاحکم دے دیا۔کیس سماعت شروع ہوئی تو عدالتی حکم پر سی ٹی او لاہور نے پیش ہوکرعدالت کوبتایا کہ پی ایس ایل میچز کے دوران ٹریفک کی روانی کابہتر پلان بنایاگیاہے،عدالت نے دوران قراردیا کہ اس معاملے کا حل ضروری ہے،اس کیس پر پی ایس ایل میچز کے بعد کارروائی ہو گی۔عدالت نے ماحولیاتی کمیشن کے ملازمین اور افسروں کے تبادلوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت مارچ کے آخری ہفتے پر ملتوی کردی۔

ٹریفک جام کیس

مزید : صفحہ آخر