چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سائلین اور عدالتی عملے کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کی ہدایات

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سائلین اور عدالتی عملے کو ہر ممکن سہولیات کی ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ نے ہدایت کی ہے کہ سائلین، وکلاء اور عدالتی افسران و ملازمین کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی افسران و ملازمین کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں،اجلاس میں نامزد چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد قاسم خان کی خصوصی شرکت،اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ اسٹیبلشمنٹ اور ضلعی عدلیہ کو یوٹیلیٹی الاؤنس کی فراہمی، سیشن کورٹس کے سپرنٹنڈنٹس کی پوسٹ کی اپ گریڈیشن، ہر ضلع میں کمپلینٹ ریڈریسل سنٹرز کا قیام، ہر ضلع میں جوڈیشل کمپلیکسز کی تعمیر، لاہور ہائی کورٹ کیلئے پارکنگ، ضلعی اور تحصیل عدالتوں میں وکلاء چیمبرز کی فراہمی اور عدالتوں میں فرنیچر و لفٹس کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے معاملات زیر غور آئے۔

مزید : صفحہ آخر