ٹیکنیکل الاؤنس نہ دینے کے خلاف دائردرخواست سیکرٹری آبپاشی پنجاب کو ارسال

ٹیکنیکل الاؤنس نہ دینے کے خلاف دائردرخواست سیکرٹری آبپاشی پنجاب کو ارسال

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ آبپاشی کے ملازمین کو ٹیکنکل الاؤنس نہ دینے کے خلاف دائردرخواست سیکرٹری آبپاشی پنجاب کو بھجوا تے ہوئے درخواست گزاروں کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔امتیاز علی سمیت 19 درخواست گزاروں کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاتھا کہ وہ محکمے میں طویل عرصہ سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں تاہم محکمہ کی جانب سے ملازمین کو حکومتی پالیسی کے تحت ٹیکنیکل الاؤنس نہیں دیا جا رہا،محکمہ کے دیگر ملازمین کو الاؤنس دیا جا رہاہے۔

ٹیکنیکل الاؤنس

مزید : صفحہ آخر