پی ایم ڈی سی کے مرکزی دفتر کو بند کئے جانے کا نوٹس

پی ایم ڈی سی کے مرکزی دفتر کو بند کئے جانے کا نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے پی ایم ڈی سی کے مرکزی دفتر کو بند کئے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے قرار دیا کہ وفاق بتائے پی ایم ڈی سی کے تالے کس نے کھلوانے ہیں،یہ بچوں کے مستقبل کا معاملہ ہے بہترین میرٹ والے طالب علم یہاں رل رہے ہیں۔ نجی میڈیکل کالجز میں ری ایڈمیشن پالیسی کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران فاضل جج نے پی ایم ڈی سی کے دفتر کی بندش کانوٹس لیا ہے، عدالتی استفسار پر پی ایم ڈی سی کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعدپاکستان میڈیکل کمیشن غیر موثر ہو چکا ہے، عدالتی فیصلے کے بعد سے پی ایم ڈی سی کے دفترکوتالے لگے ہیں، کسی قسم کے ریکارڈ تک رسائی نہیں،عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ وفاق بتائے پی ایم ڈی سی کے تالے کس نے کھلوانے ہیں؟یہ بچوں کے مستقبل کا معاملہ ہے بہترین میرٹ والے طالب علم یہاں رل رہے ہیں، عدالت نے وفاقی حکومت سے جواب اوراسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 10مارچ پر ملتوی کردی۔
تالے نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -