کرونا آگاہی مہم چلانے کیلئے پی آئی ڈی اور ڈی جی پی آر کو خط لکھنے کا حکم

کرونا آگاہی مہم چلانے کیلئے پی آئی ڈی اور ڈی جی پی آر کو خط لکھنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے کرونا وائرس کے بارے میں آگاہی مہم چلانے کیلئے پی آئی ڈی اور ڈی جی پی آر کو خط لکھنے کا حکم دے دیا ہے،عدالت نے آگاہی مہم کیلئے پیمرا کو بھی نوٹس جاری کر دیئے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹرجسٹس مامون رشید نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی، پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایا کہ پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے،فاضل جج نے استفسار کیا کہ کیا حکومت نے کرونا وائرس آگاہی کے بارے میں اشتہار چلانا شروع کر دیا ہے؟ پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایا کہ ٹی وی میں بہت مہنگے اشتہارات ہیں اس لئے ٹیلی وژن پر اشتہارات نہیں چلے، چیف جسٹس نے کہا کہ پی ٹی وی پر تو کرونا وائرس کیخلاف آگاہی مہم چل سکتی ہے، پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایا کہ ہسپتالوں، سڑکوں اور عوامی مقامات پر پینا فلیکس لگا دیئے ہیں۔
آگاہی مہم

مزید :

صفحہ آخر -