قبرستان اراضی پر قبضہ کیخلاف دائر درخواست پرڈی جی ایل ڈے سے رپورٹ طلب

قبرستان اراضی پر قبضہ کیخلاف دائر درخواست پرڈی جی ایل ڈے سے رپورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے علامہ اقبال ٹاؤن کے جہانزیب بلاک میں قبرستان کی اراضی پر ایل ڈی اے ملازم کے مبینہ قبضہ کے خلاف دائردرخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے سے 15 اپریل تک رپورٹ طلب کرلی۔جسٹس علی باقر نجفی نے منور سہروردی کی درخواست پر سماعت کی جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ ایل ڈی اے کے با اثر ملازم عباس نے قبرستان کی اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے اور قبرستان کی چار مرلہ پر قبضہ کرکے مکان بنا لیا ہے، قبرستان کی اراضی سرکاری اراضی پر قبضہ کے لئے دربار کے ساتھ جعلی قبریں بنائی گئی ہیں۔
قبرستان اراضی

مزید :

صفحہ آخر -