احتساب عدالت کا پی آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں آئندہ سماعت میں گواہان کو پیش کرنیکا حکم

احتساب عدالت کا پی آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں آئندہ سماعت ...

  



اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے پی آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں آئندہ سماعت میں گواہان کو پیش کرنیکا حکم دیدیا۔ پیر کو احتساب عدالت اسلام آباد میں پی آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی۔ سابق وزیر اعلی سردار مہتاب عباسی مستقل استثنیٰ کے باعث عدالت پیش نہ ہوئے،سابق سیکرٹری محمد عرفان الٰہی، مشرف رسول سمیت دیگر ملزمان عدالت پیش ہوئے۔گواہان پیش نہ ہونے کے باعث سماعت 20مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت میں گواہان کو پیش کرنیکا حکم دیا۔

احتساب عدالت

مزید : صفحہ آخر