صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا

    صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح ...

  



پبی (نما ئندہ پاکستان) خیبرپختونخوا کے وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی نے سیکرٹری ہاوسنگ داؤد خان کے ہمراہ جلوزئی ہاوسنگ سکیم نوشہرہ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیااس موقع پرمحکمہ ہاوسنگ نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت ایک دن میں دس ہزار پودے لگا دئے تفصیلات کے مطابق یبرپختونخوا کے وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی نے سیکرٹری ہاوسنگ داؤد خان کے ہمراہ جلوزئی ہاوسنگ سکیم نوشہرہ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا، شجر کاری مہم میں محکمہ ہاوسنگ کے تقریبا تین سو اہلکاروں نے حصہ لیا اور ایک ہی دن میں دس ہزار پودے لگانے کا ہدف پورا کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی کا کہنا تھا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت صوبہ کو سربز بنانے کے لئے شجرکاری کا سلسلہ جاری ہے، انہوں نے کہا کہ محکمہ ہاوسنگ کی جانب سے شجرکاری کے پہلے مرحلے میں جلوزئی ہاوسنگ سکیم میں دس ہزار پودوں کی شجرکاری کی گئی ہے، جبکہ صوبہ بھر کی مختلف ہاوسنگ سکیموں میں مجموعی طور پر 25 ہزار پودوں کی شجرکاری کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ درخت زندگی کی علامت ہیں، اس لئے ان کے کٹاو سے گریز اور شجرکاری پر توجہ دینی چاہئے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ شجرکاری مہم کا مقصد عوام میں ماحول کے تحفظ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے، بلین ٹری سونامی منصوبہ کے تحت صوبہ میں ایک ارب سے زیادہ پودے لگائے گئے جس سے صوبہ میں جنگلات کے رقبے میں واضح اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں ماحولیاتی آلودگی اور درختوں کے کٹاوں کے باعث ماحولیاتی تبدیلیاں رونما ہورہی ہے، جن کے ماحول پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں، جس کا مقابلہ کرنے کے لئے جنگلات کے رقبے میں اضافہ کرنا اب ناگزیر ہوچکا ہے، وزیر ہاوسنگ کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے بچنے کے لئے صوبے میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرنی ہوگی، تاکہ صوبے کومضر اثرات سے بچاجاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو ایک بہتر اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لئے حکومت کے ساتھ شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا۔ شجرکاری مہم میں رئیل اسٹیٹ کے نمائندوں نے بھی حصہ لیا اور ہاوسنگ سکیم میں مزید پانچ ہزار پودے لگانے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کو جلوزئی ہاوسنگ سکیم کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی، صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ ہاوسنگ سکیم پر تعمیراتی کام تقریبا مکمل کیاجاچکا ہے جبکہ سکیم کے لئے گرڈ اسٹیشن کی تعمیر پر بہت جلد کام کا آغاز کردیا جائیگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر