پشاو ر،قماربازی کے اڈے پر چھاپہ،8 گرفتار
پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا، کارروائی تھانہ خزانہ کی حدود میں کی گئی ہے، جس کے دوران ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر ایک لاکھ 10ہزار روپے نقد، آلات قمار بازی بھی برآمد کر لی گئی ہے، تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی تفصیلات کے مطابق اے ایس پی چمکنی خانزیب خان کو اطلاع ملی تھی کہ تھانہ کوخزانہ کی حدود میں کچھ افراد ناچ گانے کے پراگرام میں جوا کھیلنے میں مصروف ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ خزانہ اعجاز اللہ خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ فوری کارروائیاں کرتے ہوئے 8 ملزما ن نوید اسلام،ثمرگل،توفیق،جعفر،ذاکر،ہدایت،یوسف اوراحتشام کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران قمار بازی میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے، جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر داؤ پر لگی رقم ایک لاکھ 10 ہزار روپے اور دیگر آلات قمار بازی بھی برآمد کر لئے ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے