چور گرفتار،مسروقہ لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد
پشاور(کرائمز رپورٹر) سٹی ڈویژن پولیس نے شہر میں سرگرم چور گروہ کے مرکزی ملزم اور سرغنہ سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ہونیو الے ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں تالہ لگے گھروں اور دیگر عمارتوں سے قیمتی اشیاء چوری کرنے میں ملوث ہین جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے، گرفتار ملزمان نے کچھ روز قبل تھانہ فقیر آباد کی حدود میں ایک گھر سے لیپ ٹاپ وغیرہ چوری کئے تھے جن کے قبضہ سے مسروقہ لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی برآمد کرلیا گیا ہیتفصیلات کے مطابق مدعی عبد الباسط ولد عبد الستار سکنہ مدینہ کالونی نے تھانہ فقیر آبادکو رپورٹ کی تھی کہ اس گھر سے کسی نامعلوم ملزمان نے لیپ ٹاپ اور موبائل فون چوری کر لیا ہے جس کے رپورٹ پرمقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ڈی ایس پی فقیر آباد عالمزیب خان کی سربراہی میں ایس ایچ او فقیر آباد جاوید اختر نے تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کیا جس کے دوران اصل ملزمان کا سراغ لگا کر شہباز ولد باز محمد سکنہ بشیر آباد اور ذیشان ولد اعتبار گل سکنہ خواجہ ٹاون کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملز مان کا تعلق منظم چور گروہ سے ہے جن کی نشاندہی پر مسروقہ لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا ہے