اضافی فیس وصولی،درخواست گزارکو سیکرٹری سکولز کے پاس پیش ہونیکا حکم

اضافی فیس وصولی،درخواست گزارکو سیکرٹری سکولز کے پاس پیش ہونیکا حکم

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ، اضافی فیس وصول کرنے پر کریسنٹ ماڈل سکول کے خلاف دائردرخواست پردرخواست گزارکو 24 مارچ کو صبح 11 بجے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کے پاس پیش ہونے کا حکم دے دیا۔شہری اعتصام سرور گھمن کی طرف سے درخواست پر سماعت کی، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے غیر مشروط معافی مانگ لی اور کہا کہ عدالتی حکم بر وقت نہیں ملا تھا،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ درخواست گزار نوید اسلم کا بیٹا کریسنٹ ماڈل سکول میں زیر تعلیم ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے باوجود کریسنٹ ماڈل سکول اضافی فیس وصول کررہا ہے،عدالتی حکم کے باوجود سیکرٹری سکولز کریسنٹ ماڈل سکول کیخلاف کارروائی نہیں کر رہے۔

اضافی فیسیں

مزید : صفحہ آخر