تورڈھیر، طلباء بس حادثہ کا شکار، طا لبعلم اور ڈرائیور جاں بحق، 16زخمی

    تورڈھیر، طلباء بس حادثہ کا شکار، طا لبعلم اور ڈرائیور جاں بحق، 16زخمی

  



تورڈھیر(نمائندہ خصوصی)ختم بخاری شریف اجتماع سے واپسی پر دینی مدارس کے طلبا سے بھری بس مانکی میں المناک حادثے کاشکار، دورکشوں کے مابین ایک دوسرے پرسبقت کی کوشش میں سامنے سے آنے بس والی رکشوں کوبچاتے ہوئے الٹ گئی،ایک لوڈررکشہ ڈرائیورموقع پر جبکہ ایک طالب علم ہسپتال میں دم توڑگیا،بس کے اندر اورچھت پر سوار متعددافرادزخمی،دوبچوں سمیت8 افرادکی حالت تشویشناک بتائی گئی،زخمیوں کوباچاخان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصورمنتقل کردیاگیا۔واقعات کے مطابق پنچ پیرکے معروف دینی درسگاہ میں سالانہ اجتماع ختم بخاری شریف میں شرکت کرکے واپسی پردینی طلباسے بھری بس باڑہ (پشاور)جاتے ہوئے گاؤں مانکی میں خوفناک حادثہ کا شکار ہوگئی عینی شاہدین کے مطابق سواریوں کاایک رکشہ اور ایک لوڈررکشہ ایک دوسرے پر سبقت لینے کی کوشش میں صوابی کی جانب رواں دواں تھے کہ سامنے سے آنے والی طلباسے بھری اُورلوڈبس نمبر9456 رکشوں کو بچاتے ہوئے ڈرائیورسے بے قابوہوکر الٹ گئی جسکے نتیجہ میں بس اوردونوں رکشے آپس میں ٹکرابھی گئے حادثہ میں لوڈررکشہ ڈرائیورزرین عرف ملنگ ولد سیارخان ساکن بیکاڈھیری موقع پر جاں بحق ہوگیا عوام اورمقامی پولیس فوری موقع پر پہنچے جنہوں نے راہ چلتی مختلف گاڑیاں رکواکر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرناشروع کیا ریسکیوکے مطابق ایک زخمی ہسپتال میں دم توڑگیا تاہم اسکے پاس شناختی کارڈ نہ ہونے کیوجہ سے نام پتا معلوم نہ ہوسکا دیگرزخمیوں کی طبی امدادبی ایم سی شاہ منصور(صوابی)میں جاری ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر