افغان امن معاہدہ پاکستان اور بھارت کے درمیان نیا تنازع جنم دیگا، چینی اخبار

افغان امن معاہدہ پاکستان اور بھارت کے درمیان نیا تنازع جنم دیگا، چینی اخبار

  



بیجنگ(آئی این پی) معروف چینی روز نامہ گلوبل ٹائمزنے دعوی کیا ہے کہ افغانستان سے امریکی انخلا انسداد دہشتگردی کیخلاف جنگ سے انحراف ہے، امریکہ اس بچت کو چین پر قابو پانے کیلئے استعمال کرنا چاہتا ہے، امن معاہدہ ہندوستان اور پاکستان کے مابین نیا تنازع جنم دے گا، افغانستان جنوبی ایشیا میں علاقائی بدامنی کا ایک نیا مرکز بن سکتا ہے،طالبان انتہا پسند چینی صوبہ سنکیانگ میں ممکنہ عدم استحکام پیدا کر سکتے ہیں،معروف چینی روز نامہ گلوبل ٹائمزنے کے مطابق امریکی عوام نے افغانستان میں جنگ جاری رکھنے میں ساری دلچسپی کھو دی ہے،واضح رہے کہ 2017کی قومی سلامتی کی حکمت عملی کی رپورٹ اور امریکہ کی 2018کی قومی دفاعی حکمت عملی دونوں نے واضح طور پر اس ملک کے سٹریٹجک توجہ میں ایک اہم تبدیلی کا اظہار کیا ہے،پینٹاگون نے متعدد بار کہا ہے کہ امریکہ غور کر رہا ہے کہ وہ ہند بحر الکاہل کے خطے میں اپنی فوجی موجودگی کو کس طرح بڑھا سکتا ہے، گلوبل ٹائمز کے ایڈیٹوریل کے مطابق افغانستان دو عظیم طاقتوں کے لئے ایک ڈراؤنا خواب رہا ہے، سوویت یونین نے 1979میں افغانستان پر حملہ کیا اور ناکام رہا، اب امریکہ نے اس ملک میں اپنی جنگ پر تقریبا 800 بلین ڈالر خرچ کیے ہیں امریکی فوجیوں کی بھاری تعداد میں جانیں گئی ہیں۔

چینی اخبار

مزید : صفحہ آخر