یورپین یونین کے ساتھ تعاون بڑھانے کیلئے کانفرنس کی جائے، صادق سنجرانی

  یورپین یونین کے ساتھ تعاون بڑھانے کیلئے کانفرنس کی جائے، صادق سنجرانی

  



اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان اور یورپین یونین کے مابین باہمی تعاون کو مفید قرار دیتے ہوئے زندگی کے مختلف شعبوں سمیت تجارتی و اقتصا دی تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے پاکستان میں یورپین یونین، سینیٹ آف پاکستان اور پاکستان کے ادارہ برائے پارلیمانی خدمات کے باہمی تعاون سے ایک اہم کانفرنس کا انعقاد کی تجویز دی اور کہا ہے کہ اس کانفرنس کے ذریعے تجارتی شعبوں،اراکین پارلیمنٹ اور اہم اداروں کو قریب لا کر ایک قابل عمل اور موثر حکمت عملی اختیار کرنے میں مدد ملے گی،جس سے ملک تجارتی، معیشت اور پارلیمانی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔ چیئرمین سینیٹ سے یورپین یونین کے سفیر اندرولا کمینارا نے پاکستان کے ادارہ برائے پارلیمانی خدمات کے ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعاون اور ادارہ جاتی روابط پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے یورپین یونین کی جانب سے دوطرفہ تعاون کو انتہائی اہم قرار دیا۔یورپین یونین کی سفیر نے پاکستان کو اہم ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یورپین یونین پاکستان میں جمہوریت، جمہوری اقدار اور جمہوری اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتا ہے اور تجارتی سطح پر بہتر معاونت کیلئے باہمی رابطہ کاری سے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔

صادق سنجرانی

مزید : پشاورصفحہ آخر