افغان نژاد باشندے کو شہریت نہ دینے کیخلاف درخواست پر نوٹسز جاری

افغان نژاد باشندے کو شہریت نہ دینے کیخلاف درخواست پر نوٹسز جاری

  



اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان میں مقیم افغان نژاد باشندے کی پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی درخواست پر سماعت کے دور ان وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔ پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس غلام اعظم قمبرانی نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل عمر گیلانی عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ پاکستان میں پیدا ہونے والا ہر شخص پاکستانی شہری ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمنٹ میں پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کو شہریت دینے کا کہا تھا۔عدالت نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری، نادرا، سیکرٹری وزارت داخلہ اور ڈی جی امیگریشن کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا،عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتوں تک کے لئے ملتوی کر دی۔

افغان،شہریت

مزید : صفحہ آخر