تیمرگرہ،دیر لوئیر میں سہ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز
تیمرگرہ (بیورورپورٹ)ملک کے دوسرے حصو ں کی طرح ضلع دیرلویر میں م بھی سیہ روزہ انسداد پولیو مہم کاآغاز ہو گیا،تین لاکھ سے زیادہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا ئے جاینگے،،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شوکت علی اور ای پی آئی کوارڈینیٹر ڈاکٹرارشاد علی روغانی نے مختلف علاقوں کادورہ کیا،ڈی ایچ او نے پولیو ٹیم ممبران سے مہم حوالے سے آگاہی حاصل کی جبکہ والدین سے بھی ملے انہوں نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر انہوں نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کرمہم کا باقاعدہ آغاز کیا، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شوکت علی نے بتایا کہ سیہ روزہ مہم کے دوران تین لاکھ سے زاید پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کاہدف مقررکیا گیا ہے اور حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جا ئیگی۔