36 میونسپل انسپکٹروں کی تقرری اور زونز میں تعیناتی کے احکامات
پشاور (سٹی رپورٹر) واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) نے دوسری شفٹ کے لئے36 میونسپل انسپکٹروں (ایم آئیز) کی تقرری اور چاروں زونز میں تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے،ایم آئیز کو صفائی، فراہمی ونکاسی آب اور دیگر آپریشنل امور کے بارے میں تربیت بھی دی گئی ہے۔ ڈبلیو ایس ایس پی کے جنرل منیجر آپریشنز کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق صفی اللہ، شیراز، ریاض محمد، محمد کامران، صدام خان، سرتاج، محمد عباس کو زون اے، عبدالصمد خان،احترام اللہ، فرہاد علی، کامران فیض، بشیر اللہ، محمد عالمگیر خان، عبدالستار، سلمان خان، عارف حسین، سید حید ر علی شاہ، نجیب اللہ، گلزار عالم خان، طارق اقبال، توصیف خان، منصور احمد خلیل، سمیع اللہ، ابرار خان اور بخت زادہ کو زون بی، عثمان علی، انیس خان، عبدالمصور، زبیر محمد، اسد خان اور شہزاد خان کو زون سی جبکہ محمد صدیق، ماجد خان، اسد اقبال، افضال احمد اور قیصر حمید کو زون ڈی میں تعینات کیا گیا ہے۔ ایک اور اعلامیہ کے مطابق یونین کونسل کی یعقوب کالونی اور بلال کالونی کو خدمات کی فراہمی زون بی کے حوالے کی گئی ہیں جس کے لئے زون سی سے چار اہلکاروں نیک محمد، خالق داد، ابرار حسین اور انور جان کا تبادلہ زون بی کر دیا گیا ہے۔