پشاور ہائیکورٹ نے نیب کو امیر مقام کی گرفتاری سے روکدیا

پشاور ہائیکورٹ نے نیب کو امیر مقام کی گرفتاری سے روکدیا

  



پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ نے قومی احتساب بیوروخیبرپختونخواکوپاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ء امیرمقام کو گرفتاری سے روک دیاہے اور10لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض31مارچ تک گرفتارنہ کرنے کاحکم دیتے ہوئے نیب سے جواب مانگ لیاہے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے بیرسٹرمدثرکی وساطت سے دائررٹ پٹیشن کی سماعت کی جس میں عدالت سے اثاثہ جات کیس میں عبوری ضمانت کی استدعاکی گئی ہے واضح رہے کہ نیب خیبرپختونخوانے مبینہ طورپرآمدن سے زائداثاثے بنانے پرن لیگ کے مرکزی رہنماء امیرمقام کی نیب میں پیشی کے لئے نوٹس جاری کیاہے اورامیرمقام نے مذکورہ نوٹس کو پشاورہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیارکیاگیاہے کہ درخواست گذاراپنے اثاثوں سے متعلق تمام ریکارڈ نیب کو دینے کو تیارہے تاہم نیب کی جانب سے ان کی گرفتاری کاخدشہ ہے لہذانیب کوانہیں گرفتار کرنے سے روکا جائے اوران کی عبوری ضمانت منظورکی جائے عدالت عالیہ نے نیب کوان کی گرفتاری سے روکتے ہوئے31مارچ تک جواب مانگ لیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر