اوگرا نے مارچ کے مہینے کے لئے آر ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)اوگرا نے مارچ کے مہینے کے لئے آر ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔میڈیا ر پورٹ کے مطابق سوئی نادرن کے لئے ایل این جی کی قیمت میں 0.53 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کردیا گیا،سوئی سدرن کے لئے ایل این جی کی قیمت میں 0.54 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کردیا گیا،مارچ کیلئے سوئی نادرن کے سسٹم پر ایل۔این جی کی قیمت 11.3670 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر جبکہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 11.3681 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی،فروری میں سوئی نادرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 10.83 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی،فروری میں سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 10.82 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔
اوگرا