احد خان چیمہ کی درخواست ضمانت پر مزید کارروائی 16 مارچ تک ملتوی

احد خان چیمہ کی درخواست ضمانت پر مزید کارروائی 16 مارچ تک ملتوی

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کی آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل اور آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں دائرضمانت کی درخواست پر مزید کارروائی 16 مارچ تک ملتوی کر دی،مسٹرجسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے احد خان چیمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی جس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ وہ واحد بیورو کریٹ رہ گئے ہیں جو جیل میں قید ہیں اور وہ 23 ماہ سے گرفتار ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ احد خان چیمہ کی ضمانت منظور کر کے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

درخواست ضمانت

مزید : پشاورصفحہ آخر