رانا مشہود کیخلاف تحقیقات، نیب کو جواب داخل کرانے کیلئے 24مارچ تک مہلت

    رانا مشہود کیخلاف تحقیقات، نیب کو جواب داخل کرانے کیلئے 24مارچ تک مہلت

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے راہنمااورسابق صوبائی وزیر رانا مشہود کے خلاف تحقیقات اور نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف دائردرخواست پر نیب کو جواب داخل کرانے کے لئے 24مارچ تک مہلت دے دی۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے رانا مشہود کی درخواست پر سماعت شروع کی تو نیب کی طرف سے درخواست کا جواب داخل کرانے کے لئے مہلت کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا، سابق صوبائی وزیر رانا مشہود نے اپنے خلاف نیب کی کارروائی اور نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے اقدام کو چیلنج کیاہے۔

رانا مشہود

مزید : پشاورصفحہ آخر