باجوڑ میں امن وامان کی صورتحال خراب نہیں ہونے دینگے،ڈی پی او

      باجوڑ میں امن وامان کی صورتحال خراب نہیں ہونے دینگے،ڈی پی او

  



باجوڑ(نمائندہ پاکستان) باجوڑ پولیس کسی کو ضلع باجوڑ میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیگی۔ ڈی پی او پیر شہاب علی شاہ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ پیر شہاب علی شاہ کے دفتر سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ شب ضلع باجوڑ کے تحصیل اتمان خیل علاقہ متکومیں ایک بارپھرسے امن وامان کوخراب کرنیکی سعی کی گئی لیکن باجوڑپولیس کسی کوامن وامان خراب کرنیکی کوشش کامیاب نہیں ہو نے دیگی۔ گزشتہ شب علاقہ متکومیں دوکانات کے تالے توڑے جانے کی خبرکے فورابعدSHOتھانہ خارکے ہمراہ باجوڑپولیس کی خصوصی ٹیم جائے وقوعہ جاکردیکھااورپتہ چلاکہ تمام دکانات گھروں کے قریب واقع ہیں اورایک، ایک کلومیٹرکے فاصلے پرہیں۔SHOتھانہ خارنے دکاندارسے161ض ف کے تحت بیانات قلم بندکرکے پتہ چلاکہ کسی نے جان بوجھ کرمحض تالے توڑے اوربعض دکانات میں سے3،2ہزارروپے چوری کرکے لئے گئے۔ جائے وقوعہ اور حالات سے پتہ چلا کہ خبر من گھڑت اور امن وامان کو خراب کرنے کی سازش کی گئی ہے۔ واردات میں ملوث ملزمان کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر