انجمن تاجران کا تجاوزات کی آڑ میں آپریشن کیخلاف مظاہرہ
باڑہ(نمائندہ پاکستان) تجاوزات کے نام پر بٹہ تل بازار میں نام نہاد آپریشن بند کیا جائے۔متاثرہ تاجروں کو مزید پسماندہ کیا جارہاہے بٹہ تل بازار میں مارکیٹوں کو قبرستان کا نام دیکرقبضہ کرنا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران کے چیئرمین سید ایاز وزیر احتجاجی مظاہرہ کے موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مظاہرین نے بٹہ تل بازار بند کرکے باڑہ روڈ ہرقسم امدورفت کیلئے بند کردیا۔ انہوں نے کہا کہ بٹہ بازار کے تاجر کے ساتھ ناانصافی بند کیاجائے۔ کیونکہ باڑہ کے تاجر عسکریت پسندی کے دوران متاثر ہوکر بٹہ تل بازار منتقل ہو گئے جن کے کروڑوں کاروبار باڑہ میں تباہ ہو چکا ہے اور بہت مشکل سے بٹہ تل بازار آکر اب یہاں پر صوبائی حکومت ان کے کاروبارپر قابض ہونے کیلئے تجاوزات کا نام دیکر تباہ کر رہے ہیں۔اور یہاں پر دوکانداروں کو 2 دن کا ڈیڈلائن دیکر صرف قبضہ کرنے کے مترادف ہے انہوں نے کہاکہ بٹہ تل بازار میں نام نہاد آپریشن کی اجازات کھبی نہیں ہونے دینگے۔اور ہمارے روزگار کو تباہی کے بجائے سہولیات دیئے جائے مقررین نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت تجاوزات کے نام پر اپریشن کا شفاف انکوائری کیاجائے ہمارے مارکیٹوں کو تجاوزات کے نام دیکر کاروائی کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنائے نہ کہ تصادم بن جائے۔